سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں – حسن نثار

اسلام آباد تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے ، یہ اقتدار میں آکر بے نقاب ہوگئے ہیں ، اگر ایک ڈیڑھ سال نکال گئے تو ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن جائیگی۔
جیونیوز کے پروگرام”رپور ٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے سو فیصد درست کہاہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو منہ والے سانپ ہیں، میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں اور یہی حقیقت ہے کہ یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ، جو عوام کو کچھ نہ دے سکے وہ حکومت کیا ہے ؟
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن رہی ہے ، یہ اقتدار میں آکر بے نقاب ہوگئے ہیں ، اگر ایک ڈیڑھ سال نکال گئے تو ایک اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ بن جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے اکاﺅنٹس سے پیسے نکلواتے رہے ہوں گے اور بینک والے بھنگ پی کر بیٹھے ہوں گے ، یہ روٹین میں ہوگیا ہوگا کیونکہ ہمارے معاشرے کا سر پیر کوئی نہیں ہے، یہا ں ایک ایک مرلے کے گھر کا بل سات سات لاکھ بھیج دیاجاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں