‎امارات‬⁩ کے سفیر جناب الشیخ سلطان بن حمدان بن زاید آل نھیان کاموبائل طبی مراکز کا دورہ

‫بحرین‬⁩ میں متحدہ عرب ⁧‫امارات‬⁩ کے سفیر جناب الشیخ سلطان بن حمدان بن زاید آل نھیان نے خیر پور میں متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کی مالی معاونت سے قائم کردہ موبائل طبی مراکز کا دورہ کیا واضح رہے کہ ان موبائل طبی مراکز کا قیام سندھ میں صحت کے شعبے کی مدد کے منصوبے کے تحت ہے
‏⁧‫پاکستان‬⁩ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مدد متحدہ عرب ⁧‫امارات‬⁩ کی حکمت عملی کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور جنکو متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر کے چیئرمین جناب عزت مآب الشیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی پوری مدد اور معاونت حاصل ہے
‏اسلام آباد میں متحدہ عرب ⁧‫امارات‬⁩ کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی اور کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل جناب ڈاکٹر سالم الخدیم الظنحانی نے الشیخہ فاطمہ عالمی انسانی مہم کے تحت ⁧‫کراچی‬⁩ میں موبائل طبی مراکز کا افتتاح کیا جو کہ ⁧‫سندھ‬⁩ کے مختلف اضلاع میں ایک سال جاری رہیں گے
‏موبائل طبی مراکز کے قیام کا مقصد متحدہ عرب ⁧‫امارات‬⁩ اور ⁧‫پاکستان‬⁩ کے سینئر ڈاکٹروں کی سربراہی میں عورتوں اور بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے.پاکستان‬⁩ میں موبائل طبی مراکز کا افتتاح مشترکہ شراکت داری کا نتیجہ ہے جو کہ ⁧‫زاید‬⁩ العطا مہم کے تحت ہے.
Sahiwal News

اپنا تبصرہ بھیجیں