about uae urdu

ہمارے بارے میں

یواے ای اردو ڈاٹ کوم متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے جانب سے بنائی گئی اردو خبروں، ملازمت کے اشتہارات اور فلائٹس شیڈول و ویزہ گائیڈ سے متعلق سب سے بڑی اردو ویب سائٹ ہے۔

رواں برس اس کے آغاز کے بعد سے یو اے ای اردو نے خلیجی ممالک کی اردو نیوز ویب سائٹوں میں ایک منفرد مقام قائم کیا ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر آپ اردو نیوز ، اردو کالمز ، فلائٹس شیڈول اور ملازمت کے اشتہارات کے علاوہ ، فیچرز بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اور ہمارے یوٹیوب چینل پر دبئی ، شارجہ کی تازہ ترین ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ہم آپ تک معلومات کیسے پہنچاتے ہیں؟

یو اے ای اردو ٹیم پاکستان ، دبئی ، شارجہ ، اومان اور سعودی عرب میں موجود ہے۔ ہم اپنے سوشل میڈیا پیجز پر اپنے قارئین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو اپنی ٹیم کے سامنے رکھتے ہیں اور ماہرانہ رائے طلب کرتے ہیں۔ معلومات کے حصول کے لیے ہم وزارت خارجہ اور پاکستان ایمبیسی سے بھی رابطہ کرتے ہیں۔ اس طرح کسی بھی سوال کا جواب ہم ایک فیچر کی صورت میں مفصل طور پر تحریر کرتے ہیں۔

زیادہ تر پوچھے گئے سوالات کا تعلق مسافر پروازوں پر پابندی سے متعلق ہوتا ہے یا ویزوں کے بارے میں ۔ مسافر پروازوں کے شیڈول سے متعلق ہم براہ راست ایمریٹس یا اتحاد ایئرلائنز کے سپورٹ پیجز سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ ویزوں کی تجدید، ایکسپائری، گریس پیریڈ و جملہ امور کے لیے ہم اپنی ادارتی ٹیم سے رائے حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے ای اردو ڈاٹ کام پر فی الحال صرف ویزوں سے متعلق معلومات، فلائٹس شیڈول کے بارے میں تازہ کاری اور ملازمت کے اشتہارات پر کام کیا جا رہا ہے۔ یو اے ای اردو صرف ان ٹاپکس پر کام کر رہا ہے جو متحدہ عرب امارات آنے اور ملازمت یا کاروبار کے خواہشمند افراد کی دلچسپی سے متعلق ہیں۔ ہم دیگر خبروں کو ثانوی حیثیت دیتے ہیں چاہے وہ کتنی ہی اہمیت کی حامل نہ ہوں۔

ملازمت کے اشتہارات کے بارے میں

یو اے ای اردو ٹیم خلیجی ممالک میں پاکستانی سکولوں و دیگر اداروں سے رابطے میں ہے۔ ہم اسو قت تک ملازمت کا اشتہار شائع نہیں کرتے جب تک کہ ہم خود متعلقہ ادارے سے اس کی تصدیق نہیں کر لیتے۔ اس طرح جو بھی اشتہار ہماری ویب سائٹ پر آتا ہے اس میں ملازمت کی مکمل تفصیل اور رابطے کے لیے موبائل فون نمبر، وٹس ایپ نمبر، پتہ اور ای میل ایڈریس درج ہوتا ہے۔