Abu Dhabi Travel Update

ابوظہبی : ویکسینیٹڈ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم، نان ویکسینیٹڈ بھی آ سکتے ہیں

ابوظہبی ( یو اے ای اردو – 2 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بیرون ملک سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے شہریوں ، ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز اور سیاحوں کے لیے سفری طریقہ کار کی تازہ کاری کی ہے۔ نئے سفری تقاضوں کے مطابق اب پاکستان سے ویکسینیٹڈ اور نان ویکسینیٹڈ مسافر ابوظہبی آ سکتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق نیا سفری طریقہ کار 5 ستمبر بروز اتوار سے نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت دنیا بھر سے ابوظہبی پہنچنے والے کوویڈ ویکسینیٹڈ مسافروں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سفری تقاضے گرین لسٹ اور ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں پر کچھ اس طرح سے لاگو ہوں گے.

1. گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافر

گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ شہریوں ، ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز اور سیاحوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے. انہیں آمد پر ابوظہبی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا. اگر وہ ابوظہبی میں چھ دن سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو چھٹے دن ان کا ایک اور پی سی آر ٹیسٹ ہوگا. اس طرح گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافر دو دفعہ پی سی آر ٹیسٹ کے مرحلے سے گزریں گے.

2. گرین لسٹ ممالک سے آنے والے نان ویکسینیٹڈ مسافر

گرین لسٹ والے ممالک سے آنے والے نان – ویکسینیٹڈ شہریوں ، ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز اور سیاحوں کے لیے بھی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے. انہیں آمد پر ابوظہبی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا. اگر وہ ابوظہبی میں چھ دن سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو چھٹے اور نویں دن ان کے پی سی آر ٹیسٹ ہونگے. اس طرح گرین لسٹ سےممالک سے آنے والے نان ویکسینیٹڈ مسافر تین دفعہ پی سی آر ٹیسٹ کے مرحلے سے گزریں گے.

3. پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافر

پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کے لیے بھی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے. انہیں آمد پر ابوظہبی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا. اگر وہ ابوظہبی میں چھ دن سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو چوتھے اور آٹھویں دن ان کے پی سی آر ٹیسٹ ہونگے. اس طرح ان ممالک کے ویکسینیٹڈ مسافر تین دفعہ پی سی آر ٹیسٹ کے مرحلے سے گزریں گے.

4. پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے نان ویکسینیٹڈ مسافر

پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے نان ویکسینیٹڈ شہریوں ، ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز اور سیاحوں کو ابوظہبی ایئرپورٹ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا. اور 10 دن کے لیے قرنطینہ اور نویں دن دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا.

دیگر شرائط وہی ہیں جو پہلے سے طے شدہ ہیں. جس میں مسافروں کو 48 گھنٹوں کے اندر کیے جانے والے کووڈ ٹیسٹ کے لیے منفی پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہو گی اور روانگی سے 6 گھنٹوں کے اندر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا جو کہ ایئرپورٹ کے اندر ہوگا.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

2 comments

  1. Avatar

    دوبی ویزے والا ٗامارات ویکسین والے ابوظہبی جاسکتے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے