suhail shaheen interview

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی پاکستانی میڈیا سے گفتگو – uae urdu

کابل (یو اے ای اردو – 16 اگست 2021 – ایجنسیاں) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کا رونا دھونا اس لیے لگا ہوا ہے کہ افغانستان کی حکومت کیوں ختم ہوگئی. بھارت کو چاہیے کہ نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے پاکستانی نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی عوام کو بتائے بغیر ملک چھوڑ گئے. ان کے اس طرح جانے کی توقع نہیں تھی۔

سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر قطر میں موجود ہیں لیکن اب دوحہ میں بات چیت کا آپشن اب ختم ہوچکا ہے۔ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح اور دیگر کو افغان عوام نے مسترد کردیا ہے. ہم افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دیں گے اور بین الاقوامی برادری سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کابل کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، چوری اور دیگر جرائم پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، افغانستان کے سابق حکام اور اہلکاروں کے گھروں میں گھسنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، کسی کو دھمکی دینے یا گاڑی ہتھیانےکی اجازت نہیں ہے۔

سہیل شاہین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبان کی نظر میں افغانستان کے سب شہری برابر ہیں، ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔