Mahzooz official website

یو اے ای : ایک اور پاکستانی محذوز لکی ڈرا میں کروڑ پتی بن گیا

دبئی ( یو اے ای اردو – 16 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) پچھلے ہفتے ہونے والی محزوز براہ راست قرعہ اندازی میں ایک اور پاکستانی کروڑ پتی بن گیا. خوش قسمت پاکستانی 35 سالہ عرفان نے تین لاکھ تینتیس ہزار تین سو تینتیس اماراتی درہم (تقریبا ایک کروڑ باون لاکھ روپے ) کی رقم جیت لی جب محذوز لکی ڈرا میں اس کے پانچوں نمبر میچ ہوئے.

عرفان جو دبئی میں بطور پی آر او کام کرتے ہیں، انہوں نے انعام جیتنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ کی طرف سے عطا کردہ اس خوشی کو بیان کرنے سے قاصر ہوں، میرے دو بچے جو تین سال سے کم عمر کے ہیں انہیں اتنی سمجھ شاید نہ ہو کہ مجھے کیا ملا ہے تاہم جیت کے جشن میں میری بیوی کے ساتھ ساتھ میرے بچوں نے بھی خوب ساتھ دیا. میں یہ رقم اپنی فیملی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کروں گا.

عرفان نےمزید کہا کہ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے جو مجھے اور میرے خاندان کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد دے گی، اب میں اپنے مستقبل کے بارے میں زیادہ پراعتماد اور پر امید ہوں.

واضح‌رہے کہ اس سے قبل ہونے والی محزوز براہ راست قرعہ اندازی میں ایک بے روزگار پاکستانی نے دس لاکھ اماراتی درہم جیتے. خوش قسمت پاکستانی نے یہ انعام اپنی سالگرہ کے دن جیتا.

اگلی قرعہ اندازی ہفتہ 18 ستمبر 2021 کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی. اگر آپ بھی محزوز قرعہ اندازی کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں تو درج ذیل تحریر پڑھیے:

محزوز قرعہ اندازی کیا ہے اور آپ اس میں کس طرح شامل ہو سکتے ہیں؟

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے