بحرین (یو اے ای اردو – 2 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ ) بحرین نے پاکستان اور تین دیگر ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا۔ باقی ممالک میں انڈیا، پاناما اور ڈومینیکن ری پبلک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان، انڈیا ، سری لنکا، ڈومینیکن ریپبلک، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیے:
یو اے ای ریزیڈنشل ویزہ کا سٹیٹس کیسے چیک کریں؟
یو اے ای وزٹ ویزہ اپروول میں غیر ضروری تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟