A mosque at uae bus stop

ایک سال کی بندش کے بعد دبئی اورابوظہبی کے درمیان پبلک بس سروس بحال

دبئی ( یو اے ای اردو – 13 ستمبر 2021 – زوہیب بٹ) عالمی وبا کرونا کے باعث ایک سال کی بندش کے بعد دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پبلک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے. یہ انٹرسٹی بس سروس روٹ ای 101 پر ابن بطوطہ بس سٹاپ سے شروع ہوتی ہے اور ابوظہبی کے مرکزی بس اسٹیشن کی طرف جاتی ہے.

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے آج بروز پیر اعلان کیا ہے کہ دبئی اور ابوظہبی کے درمیان پبلک بس سروس کو روٹ ای 101 پر دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے. آر ٹی اے کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ راستہ دونوں امارات کے درمیان بڑے پیمانے پر نقل و حمل کے ذرائع اور مسافروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے.

مسافروں کے لیے احتیاطی تدابیر

آر ٹی اے کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے مزید کہا ہے کہ تمام مسافروں کو کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے جسمانی فاصلہ اور ماسک پہننے سمیت تمام قابل اطلاق حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے. اس کے علاوہ مسافروں کو ابوظہبی کی طرف سے نافذ کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا. ابوظہبی میں صرف وہی مسافر داخل ہوسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہو، ان کا سٹیٹس الہوسن ایپ پر سبز دکھایا گیا ہو اور حرف ای یا سٹارکے ذریعے نامزد کیا گیا ہو.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے