ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی کا امکان، ممکنہ طور پر میزبان ملک انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے 2 تبدیلیاں کی جائیں گی، حتمی فیصلہ میچ والے دن کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈکپ کی مہم کے بدترین آغاز پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کپتان اور کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کا ذمے دار سرفراز احمد کو قرار دیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بزدلانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کا درست انتخاب کیا ہی نہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے آصف علی کو ٹیم میں شامل نہ کرکے بیٹنگ آرڈر کا توازن خراب کیا۔ جبکہ سرفراز احمد نے سینئر آل راونڈر شعیب ملک کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔ سرفراز احمد کے بزدلانہ فیصلے ہی ٹیم کی شکست کا باعث بن رہے ہیں۔ اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف عبرت ناک شکست نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ کی عقل ٹھکانے لگا دی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سینئر آل راونڈر شعیب اور جارح مزاج بلے باز آصف علی کو موقع دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ میچ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ یہ بھی واضح نہیں کہ آصف علی اور شعیب ملک کو کن کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ورلڈکپ کے سلسلے میں دوسرے میچ میں بری طرح روند ڈالا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیور ثابت ہوئی اور محظ 105 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ اب پاکستان اب اپنا اگلا میچ 3 جون بروز پیر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں