UAE URDU NEWS LOGO

ہم سے رابطہ

یو اے ای اردو ڈاٹ کوم آپ کے تاثرات ، تبصروں اور مشوروں کا ہمیشہ خیرمقدم کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ آپ کو کیسی لگی اس بارے میں ہمیں اپنی آراء سے ضرور نوازیں۔ ذیل میں دیئے گئے ای میل کے ذریعے ہمیں اپنا پیغام بھیجیں۔ ہم جلد از جلد جواب دینے کی کوشش کریں گے۔

یو اے ای اردو نئے مصنفین کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہمیں اپنی تحریریں ، کالم ، فیچرز ، افسانے اور شاعری وغیرہ ای میل کریں۔ ہم جلد از جلد شائع کرنے کی کوشش کریں گے۔

ای میل: contact@uaeurdu.com
فلیٹ نمبر 203، بلڈنگ 1290، مویلح کمرشل
شارجہ

برائے مہربانی تحریر بھجوانے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تحریر دیگر آن لائن ویب سائٹس پہ موجود تحریروں کا چربہ نہ ہو۔ اور اسے کسی اور ویب سائٹ پر اس سے قبل شائع نہ کیا گیا ہو۔ کاپی شدہ تحریریں نہ صرف قارئین پسند نہیں کرتے بلکہ ویب سائٹ کی رینکنگ کو بھی اس سے نقصان ہوتا ہے۔

مصنفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی تحریر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈے پر مبنی نہ ہو۔ نہ ہی عدلیہ اور عدل و انصاف کے دیگر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہو۔ یو اے ای اردو صرف اور صرف اپنے مقصد "یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی رہنمائی” پر کاربند رہے گا اور سیاسی پیچیدگیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے گا۔

تحریر اگر اردو کالم ہے تو کم از کم چھ پیراگراف پر مشتمل ہو۔ کوشش کریں کہ پیرا گراف چھوٹے ہوں اور غیر ضروری طوالت سے گریز کریں۔ مختصر مگر جامع کے اصول پر کاربند رہیں۔

تحریر لکھنے سے قبل اچھی طرح تحقیق کریں۔ بچگانہ تحریریں مصنف کے ساتھ ساتھ ادارے کی ساکھ کو بھی تباہ کرتی ہیں۔ محض خود نمائی اور شہرت کے لیے تحریر لکھنے سے گریز کریں۔ صرف وہی تحریر مصنف کو پہچان دیتی ہے جسے اپنی بجائے قارئین کے لیے لکھا گیا ہو۔

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink