اسلام آباد (یو اے ای اردو – 13 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ایئرپورٹ سمیت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر اب کرونا ریپڈ ٹیسٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے. متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے ٹویٹر سپورٹ اکاؤنٹ پرایک صارف کے سوال کے جواب میں کنفرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ، سیالکوٹ اور پشاور ایئر پورٹ اب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت پیش کر رہے ہیں۔
ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق ، ہندوستان ، پاکستان ، سری لنکا ، نیپال ، نائیجیریا اور یوگنڈا کے مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے قبل کوویڈ 19 پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ مکمل کرنا ہوگا۔ ایئرلائن نے یہ بھی کہا ہے کہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔ مسافروں کو دبئی پہنچنے پر کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ مکمل کرنا ہوگا.