pak army

کچھ لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (یواےای اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
شمالی وزیر ستان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کے معصوم سپورٹرز اور کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ چند لوگ پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عشروں پر محیط قومی جدوجہد کے ثمرات کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی قوم بالخصوص قبائلی عوام کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

URDU DUBAI

اپنا تبصرہ بھیجیں