دبئی (یو اے ای اردو – 17 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) پیر 16 اگست کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات واپسی کے خواہشمند ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) یاجنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) منظوری کے لیے درخواست دیں.
ہمارے فیس بک پیج پر ایک قاری نے پوچھا ہے کہ ان دونوں اداروں ( آئی سی اے اور جی ڈی آر ایف اے) میں کیا فرق ہے اور مجھے کس ادارے میں درخواست دینی ہو گی.
جواب: ایسے پاکستانی جن کے پاس دبئی کا ریزیڈنسی ویزہ ہے یعنی وہ دبئی کے باشندے ہیں ان کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) میں منظوری کی درخواست دے کر فارم حاصل کرنا ہوگا۔ دبئی کے علاوہ دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز کوفیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) سے منظوری کی درخواست دے کر فارم حاصل کرنا ہوگا.
مسافروں کے لیے دیگر شرائط جو کہ پہلے ہی واضح کی جاچکی ہیں وہ لاگو ہوں گی.
- ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز نے ویکسینیشن کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہوں۔
- ویکسین کی دوسری خوراک لیے کم از کم 14 دن گزر چکے ہوں گے۔
- پاکستانیوں کے پاس نادرہ کا جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
- مسافروں کے پاس کیو آر کوڈ کے ساتھ منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ ٹیسٹ آئی سی ایم آر سے منظور شدہ لیبارٹری میں روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر ہونا چاہیے۔
- مالیکیولر ڈائیگناسٹک ٹیسٹنگ پر مبنی ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہوائی اڈے پر روانگی کے چھ گھنٹوں کے اندر حاصل کرنا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ریپڈ کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے. تمام ایئرلائنز کی شرائط وہی ہیں جو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جاری کی ہیں اور اسی تحریر میں اوپر لکھ دی گئی ہیں.
Hi why it’s taking so much time in approval? We’re waiting and some people getting it within hour. Is your system working fine or you guys are enjoying the situation of us?
At least make your system fast. Or it’s bot that approving applications in hours and humans taking time?
Kindly answer
Bcz of a lot of applications it takes time.
السلام علیکم ser jin k pass sharjah ka visa ho wo sharjah jana chahty houn lykin un ko pakistan say vaccine lagi ho p faiser wo sharjah kaisy jahain gy
un ko abi allow nhi kia uae ne. abi just uae vaccinated ja rhe hain. we ll publish the news as soon as approval is announced.