check list before uae travel

یو اے ای سفر کے لیے ضروری دستاویزات کی فہرست

دبئی ( یو اے ای اردو – 15 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کے لیے ایئرعریبیہ، فلائی دبئی، ایمریٹس، پی آئی اے اور ایئربلیو سمیت مختلف ایئرلائنزکی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے. اگر آپ متحدہ عرب امارات کے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو سفر سے پہلے ضروری دستاویزات کو مکمل کرنا ہوگا. بصورت دیگر آپ کو بورڈنگ کی اجازت نہیں ملے گی.

وزٹ یا سیاحتی ویزے پر جانے والوں کے لیے دستاویزات کی فہرست

1. اگر آپ نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے منظور شدہ کسی بھی ویکسین کو دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں تو نادرہ کے آن لائن لنک کے ذریعے کرونا ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کریں. اس کے لیے درج ذیل تحریر پڑھیے.

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

2. اگر آپ متحدہ عرب امارات وزٹ یا سیاحتی ویزے پر جارہے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو ایئرٹکٹ کا انتظام کرنا چاہئے. فلائی دبئی، ایئربلیو اور ایئرعریبیہ بہتر آپشن ہیں. آج بروز بدھ 15 ستمبر 2021 ملتان سے دبئی (فلائی دبئی) کا کرایہ ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہے. جبکہ ایئر عریبیہ کا کرایہ ملتان سے شارجہ ایک لاکھ روپے ہے. اگر آپ کے پاس دبئی کا وزٹ ویزہ ہے تب بھی آپ شارجہ جا سکتے ہیں اور وہاں سے بذریعہ پبلک بس دبئی آ سکتے ہیں.

3. جو مسافر پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانا چاہتے ہیں ان مسافروں کے لیے آئی سی اے کیو آر کوڈ کا حصول لازمی ہے. دراصل یہ منظوری نہیں ہے ، بلکہ یہ یو اے ای میں آمد کا اندراج ہے. کیو آر کوڈ حاصل کرنے کا طریقہ درج ذیل پوسٹ میں دیا گیا ہے.

یو اے ای وزٹ کے لیے آئی سی اے رجسٹریشن کیو آر کوڈ کیسے حاصل کریں

4. مسافروں کو 48 یا 72 گھنٹوں کے اندر کیے جانے والے کووڈ ٹیسٹ کے لیے منفی پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہو گی، کچھ ایئرلائنز 48 گھنٹوں کے دوران کروائے جانے والے کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ مانگتی ہیں. جبکہ کچھ اس کو 72 گھنٹوں تک توسیع دیتی ہیں. جب آپ ایئرلائن سے ٹکٹ لیں گے تو ساتھ ہدایات بھی دی جائیں گی. یہ ٹیسٹ آپ کو صرف مستند لیبارٹری سے کرانا ہے جو ٹیسٹ رپورٹ کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری کرتی ہیں.ان لیبارٹریز کی فہرست دیکھنے کے لیے درج ذیل پوسٹ پڑھیے:

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، پاکستان میں سرٹیفائیڈ لیبارٹریز کی فہرست

5. ایئرپورٹ پرواز روانگی ٹائم سے چھ گھنٹے پہلے پہنچیں، ایئرپورٹ کے اندر کوویڈ 19 ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا جس کی رپورٹ 2 گھنٹے کے اندر مل جاتی ہے. تاہم رش کی وجہ سے بہتر یہی ہے کہ چھ گھنٹے پہلے آپ ایئرپورٹ کے اندر موجود ہوں.

ریزیڈنشل ویزے پر جانے والوں کے لیے دستاویزات کی فہرست

ریزیڈنشل ویزے پر جانے والوں کے لیے دستاویزات کی چیک لسٹ نیچے درج کی جارہی ہے جس کی مزید تفصیل کے لیے اوپر دیے گئے لنکس معاون ثابت ہونگے.

1. نادرہ سے حاصل کردہ کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ
2. آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے اپروول
3. ایئرٹکٹ
4. آئی سی اے کیو آر کوڈ
5. کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ
6. ایئر پورٹ کے اندر کوویڈ 19 ریپڈ ٹیسٹ

مندرجہ بالا فہرست میں صرف آئی سی اے اپروول یا جی ڈی آر ایف اے اپروول کا طریقہ کار اوپر درج نہیں ہے. اگر آپ کے پاس دبئی کا ریزیڈنسی ویزہ ہے تو آپ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز ( جی ڈی آر ایف اے) سے منظوری حاصل کریں گے. اگر آپ کے پاس دبئی کے علاوہ شارجہ، ابوظہبی یا کسی اور ریاست کا ریزیڈنسی ویزہ ہے تو آپ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت ( آئی سی اے) سے منظوری حاصل کریں گے. جس کے لیے یہ تحریریں پڑھیے:

وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) میں اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

جی ڈی آر ایف اے میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے