DUBAI

دبئی میں مقیم ڈرائیورز کے لیے شاندار خوشخبری

دبئی میں مقیم ڈرائیورز کے لیے شاندار خوشخبری، اب جرمانے 12 اقساط کی صورت میں ادا کیے جا سکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق کمرشل بینک آف دبئی نے اپنے کارڈ ہولڈرز کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے جرمانے کی رقم اقساط کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں. جبکہ ان اقساط کی صورت میں کسی قسم کا سود ادا نہیں کرنا پڑے گا.
دبئی پولیس نے بینک آف دبئی کے ساتھ مذکورہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کی رو سے اس بینک کے کارڈ ہولڈرز اپنے جرمانے کی رقم تین، چھ، یا بارہ ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتے ہیں. تاہم کوئی بھی قسط 500 درہم سے کم نہیں ہو گی.
دبئی پولیس کے ڈائریکٹر آف فنانس بریگیڈئر جنرل سیف بن عابد نے اس سمجھوتے پر دستخط کیے جبکہ کمرشل بینک آف دبئی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر برن وانڈ لنڈر نے سائن کیے. جبکہ اس موقعے پر دونوں اداروں کے اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی.
دبئی پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک سے آئے ایسے ڈرائیورز کو سہولت دینا ہے جو جرمانے کی رقم یکمشت ادا نہیں کر سکتے.

اپنا تبصرہ بھیجیں