dubai

دبئی؛ پاکستانی خاتون راتوں رات 10 کروڑ کی مالک بن گئی

دبئی (یو اے ای اردو ) دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون نے آن لائن ٹکٹ خریدا اور دبئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا میں 110 ملین روپے (تقریباً دس کروڑ روپے سے زائد رقم) جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق فہمیدہ تنویر نامی پاکستانی خاتون نے دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ ٹرمینل سے چالیس ہزار درہم کی 18 آن لائن ڈیوٹی فری ملینیم ملین ائیر ٹکٹس خریدیں ۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 میں آن لائن ٹکٹ خریداروں میں سے قرعہ اندازی کی گئی تو فہمیدہ تنویر نے ٹکٹ نمبر (0373) سے 110ملین روپے جیت لیے۔
یو اے ای اردو سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ وہ اس انعامی رقم میں سے پندرہ فیصد پیسہ پاکستان میں خیرات کر دے گی، جبکہ پچاس فیصد پیسے سے دبئی میں پراپرٹی خریدے گی ۔
واضح رہے کہ فہمیدہ تنویر یہ انعام جیتنے والی پانچویں پاکستانی شہری بن گئی ہیں ۔اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ لیمیا مصطفی نے لکی ڈرا میں 1 ملین یعنی دس لاکھ کی رقم جیتی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ یہ آن لائن ٹکٹ انہوں نے شوہر کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر خریدا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں