uae urdu

دبئی: اتصالات اور ڈو کی جانب سے فری انٹرنیٹ کا اعلان

دبئی (یواےای اردو) متحدہ عرب امارات میں 47 واں قومی دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے. خوشی کے اس موقع پر دبئی کی ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی صارفین کو تیز ترین وائی فائی انٹرنیٹ کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق اتصالات اور ڈو نے اپنے ملکی اور غیر ملکی صارفین کو 30 نومبر تا 10 دسمبر تیز ترین فری وائی فائی سروس دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ شاپنگ مالز، کیفے، ٹرانسپورٹ اور پبلک پارکس میں دستیاب ہو گی.
علاوہ ازیں گھریلو صارفین کے لیے 200 ٹی وی چینلز کی نشریات 30 نومبر تا 3 دسمبر مفت فراہم کی جائیں گی. اس دوران ڈو کی جانب سے 47 جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا بھی مفت دیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں