uae urdu

دبئی : پاکستانی خاتون سے ڈکیتی اور ریپ میں ملوث 9 ملزمان جیل بھجوا دیے گئے

دبئی (یواےای اردو) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے چار پاکستانیوں اور اماراتی باشندوں سمیت 9 ملزمان کو جیل بھجوا دیا جو مسلح ڈکیتی اور گھر پر موجود پاکستانی خاتون سے زیادتی میں ملوث تھے، ملزمان کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت نے ڈکیتی اور ریپ میں ملوث تمام نو ملزمان کو نو سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ ایک چوبیس سالہ اماراتی اور ایک پاکستانی شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تمام ملزمان کو المرقبت کے علاقے میں ایک گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کے الزام میں مزید چھ سال سزا سنائی گئی۔

اکاﺅنٹنٹ کے طورپر کام کرنیوالی 34 سالہ پاکستانی خاتون نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیسے چاقو سے لیس دومسلح افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور پندرہ ہزار نو سو ستر درہم نقد چرائے ۔اس کے علاوہ سونے کے دو ہار، اس کے اور دیگر فلیٹ میٹس کے ساتھیوں کے 9 موبائل فونز چوری کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں