Muhammad Tahir reached from Lahore to Dubai

ایمریٹس ایئرلائن میں لاہور سے دبئی پہنچنے والے محمد طاہر دے رہے ہیں آپ کے سوالوں کے جواب

دبئی ( یو اے ای اردو – 22 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) محمد طاہر گزشتہ روز ایمریٹس ایئر لائن کے ذریعے لاہور سے دبئی پہنچے ہیں. قارئین نے ان سے کچھ سوالات پوچھے تھے جن کے جواب انہوں نے یو اے ای اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ یوں دیے ہیں.

سوال : دبئی سفر کے لیے کونسے ڈاکیومنٹس درکار ہیں؟
جواب: جی ڈی آر ایف اے اپروول، پی سی آر ٹیسٹ 48 گھنٹوں کے دوران، ایئرپورٹ کے اندر ریپڈ ٹیسٹ، پاسپورٹ

سوال : دبئی جانے کے لیے کونسی ویکسین درکار ہے؟
جواب: دبئی جانے کے لیے کسی بھی ویکسین کی کوئی شرط نہیں ہے، نہ کوئی چیک کرتا ہے، صرف پی سی آر ٹیسٹ درکار ہے.

سوال : ٹکٹ کتنے کا ملا؟
جواب: میرا ٹکٹ کمپنی نے لیا تھا اس لیے مجھے یہ مفت ملا ہے. تاہم ایک اور مسافر کا کہنا ہے کہ اسے 31 ہزار روپے کا جولائی میں ملا تھا جو اس نے اب استعمال کیا. ایک اور مسافر کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ روز لاہور سے دبئی ایئربلیوایئرلائن کا ٹکٹ 73000 روپے کا ملا ہے.

سوال : کیا دبئی جانے کے لیے آی سی اے کی اپروول ضروری ہے؟
جواب : نہیں دبئی جانے کے لیے آی سی اے کی اپروول ضروری نہیں ہے. صرف جی ڈی آر ایف اے کی اپروول ضروری ہے. دیگر امارتوں کے مسافروں کے لیے آی سی اے کی اپروول ضروری ہے.

سوال : کیا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانے کی ضرورت ہے؟
جواب : دبئی سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضروری نہیں، دیگر امارتوں کے لیے ہے. تاہم وزٹ ویزہ والوں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا.

سوال : ریپڈ ٹیسٹ کے لیے ایئرپورٹ کتنے گھنٹے پہلے پہنچنا ضروری ہے؟
جواب : 6 گھنٹے پہلے، تاہم میرا ٹیسٹ رزلٹ 2 گھنٹے کے اندر آ گیا تھا.

سوال : ریپڈ ٹیسٹ فیس کتنی ہے؟
جواب : میرے 5500 روپے لگے، کچھ ایئرپورٹس پہ 6500 بھی لے رہے.

سوال : دبئی پہنچے پر قرنطینہ کرنا ہو گا؟
جواب : اگر آپ کے پاس دبئی کا ویزہ ہے تو قرنطینہ کی کوئی شرط نہیں ہے. ایک اور مسافر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شارجہ والوں کے لیے بھی قرنطینہ نہیں ہے.

سوال: آپ کو دبئی انٹری کے لیے اپروول گورنمنٹ نے دی ہے یا کمپنی نے؟
جواب: جی ڈی آر ایف اے نے، مطلب گورنمنٹ نے.

سوال : کیا دبئی پاکستانی ایئرپورٹس پر کیے جانے والے ریپڈ ٹیسٹ قبول کر رہا ہے؟
جواب: جی ہاں.

سوال : میری اپروول جی ڈی آر ایف اے نے مسترد کر دی ہے، میں نے یہ ڈاکیومنٹس اپلوڈ کیے تھے.
1. پاسپورٹ
2. ایمریٹس آئی ڈی فرنٹ بیک
ویزہ
جواب: دوبارہ اپلائی کریں.

سوال : کوئی ایئرلائن دبئی کے ٹکٹ دے رہی ہے؟
جواب : سرین ایئرلائن 68000 میں لاہور سے دبئی ٹکٹ دے رہی ہے، باقی ایئرلائنز کے ٹکٹ بھی ان کی ویب سائٹس پر چیک کیے جاسکتے ہیں.

سوال : میری اپروول جی ڈی آر ایف اے میں 5 اگست کو ہوئی تھی، کیا اب میں اس اپروول پہ ٹریول کرسکتا ہوں؟
جواب : نہیں، 5 اگست اور اس سے پہلے کی حاصل کردہ اپروول کارآمد نہیں ہے. آپ کو نئی اپروول کے لیے اپلائی کرنا ہوگا. گزشتہ روز دو ایسے مسافروں کو ایئرلائن نے آف لوڈ کیا اور انکو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جن کی اپروول 5 اگست کو ہوئی تھی.

سوال : پی سی آر ٹیسٹ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کونسی ہیں. جن کو یو اے ای تسلیم کرتا ہو.
جواب: نیچے دیے گئے آرٹیکل میں تفصیل درج ہے. کلک کرکے آرٹیکل پہ جائیں.
کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

2 comments

  1. Avatar

    کیا دبئ جانے کے لیے سیاحت ویزا کھول ہیں ان کے لے کیا طریقہ کار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے