DUBAI

دبئی: اوورٹائم کے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا گیا

دبئی(یواےای اردو) اگر آپ دبئی میں مقیم ہیں اور کسی سرکاری ادارے سے منسلک ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے. دبئی کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد کے لیے اوورٹائم کے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری 2019 سے نافظ العمل ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق اوورٹائم کے ضوابط میں درج کچھ شرائط یہ ہیں.
1. سرکاری ملازمین کو اوورٹائم کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا اور صرف اسی صورت میں اوورٹائم کی اجازت ہو گی اگر ادارے کے سربراہ کی جانب سے تحریری معاہدہ کیا جائے.
2. اوورٹائم کے لیے ہفتے میں 40 گھنٹے کی ڈیوٹی کی شرط ختم کر دی گئی ہے.
3. ہفتہ وار یا سرکاری تعطیلات کے دوران کیا جانے والے کام اوورٹائم کے زمرے میں آئے گا.
4. اوورٹائم کے نئے ضوابط کے مطابق ادارے کے تمام افراد اوور ٹائم کام کرنے کے اہل ہیں. اس سے قبل یہ شرط صرف چند اہم لوگوں تک محدود تھی.
5. ادارے کو اپنے ملازمین کو اوورٹائم کی اجازت دینے سے قبل اپنے بجٹ کو مدنظر رکھنا ہو گا. تعطیلات کے دنوں میں اوورٹائم کے لیے ملازم کو اس کی بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد ادا کرنا ہو گا.
6. ماہانہ اوورٹائم ملازم کی تنخواہ کے پچاس فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا.
نئے جاری کیے گئے اصول و ضوابط کے مطابق ملازم کے اوورٹائم کی سالانہ مدت 3 ماہ سے زائد نہیں ہونی چاہئے. نئے ضوابط سے سرکاری ملازمین بہتر انداز سے اوورٹائم سے استفادہ کرنے کے قابل ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں