dubai news

دبئی: موسم سرما کی تین ہفتوں کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہونگی

دبئی (یواےای اردو) اگر آپ امارات میں رہائش پذیر ہیں اور روزمرہ کے معمولات سے اکتا گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ 16 دسمبر سے پورے تین ہفتوں کی چھٹیاں آپ کی منتظر ہیں. ان تعطیلات کے دوران آپ بچوں کے ساتھ سیر سپاٹوں پر نکل سکتے ہیں.
زیادہ تر غیر ملکی ان چھٹیوں میں اپنے آبائی گھروں کا رخ کرتے ہیں، پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے بیشتر افراد چھٹیاں اپنے وطن میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں.
نالج اینڈ ہومن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق اس بار سردیوں کی چھٹیاں 16 دسمبر کو ہونے جا رہی ہیں، جو کہ 5 جنوری 2019 کو ختم ہوں گی. 6 جنوری 2019 سے دوبارہ دبئی کی سڑکوں پہ سکول بسیں رواں دواں نظر آئیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں