uae roads

امارات میں ویزا لگا پاسپورٹ گم یا چوری ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

عمر فاروق، پی آئی ڈی

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ بیرون ملک گئے ہوئے ایسے غیر ملکی جن کا ایسا پاسپورٹ گم یا چوری ہو گیا ہے جس پر امارات کا اقامہ ویزا لگا ہے تو انہیں امارات واپسی کے لیے سفارتخانے یا قونصلیٹ سے نیا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم کسی غیر ملکی کا سفر کے دوران پاسپورٹ گم ہو جائے تو اسے پاسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع کے لیے اپنے ملک میں مطلوبہ کارروائی اور نئے پاسپورٹ کے اجرا کی درخواست دینا ہوگی۔

اگر امارات میں مقیم کوئی غیرملکی کسی اور ملک گیا ہوا ہو اور وہاں اس کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو ایسی صورت میں اسے اس ملک میں اپنے سفارتخانے سے رابطہ کرکے پاسپورٹ کی گمشدگی کی رپورٹ اور نئے پاسپورٹ کے اجرا کی کارروائی کرنا ہوگی۔

اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور کاغذات پیش کرنا ہوں گے۔ امیدوار کے دستخط کے ساتھ اجازت نامہ فارم پُر کرنا ہوگا۔

فارم میں پرانے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، نئے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی، پاسپورٹ سائز فوٹو، امارات میں اقامہ ویزے کی فوٹو کاپی، مقیم غیرملکی کے لیے امارات کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، سپانسر کا خط جس میں اس مقیم غیرملکی کے کوائف، صحت، چوری یا گمشدگی سے متعلق معلومات درج کی گئی ہوں۔ اس ملک میں جہاں پاسپورٹ گم ہوا ہے امارات کے سفارتخانے یا قونصلیٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اگر امارات میں پاسپورٹ گم ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

اگر ریزیڈنسی ویزہ ہولڈر غیر ملکی امارات میں مقیم ہو اور اس کا پاسپورٹ امارات میں گم ہوجائے تو ایسی صورت میں اسے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور نئے پاسپورٹ پر اقامہ ویزا کے اندراج کی درخواست دینا ہوگی۔

گمشدہ پاسپورٹ کسی نابالغ کا ہو تو ایسی صورت میں اس کے سرپرست کو پولیس سٹیشن میں پاسپورٹ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانا ہوگی۔

گمشدہ پاسپورٹ امارات میں کسی کمپنی کے زیر کفالت کام کرنے والے غیرملکی کا ہو تو ایسی صورت میں اسے امارات میں اپنی رہائش سے متصل پولیس سٹیشن کو پاسپورٹ گمشدگی کی درخواست دینا ہوگی۔

پولیس کے نام مکتوب، کمپنی کے نام و پتے والے لیٹر ہیڈ پر یہ درخواست ہونا ضروری ہے۔ پولیس کو کمپنی کے تجارتی لائسنس اور کمپنی کے کارڈ کی فوٹو کاپی بھی پیش کرنا ہوگی۔

اگر گمشدہ پاسپورٹ کسی ایسے شخص کا ہو جو اس کے خاندان کی کفالت میں ہو تو اسے پاسپورٹ کی گمشدگی کا خط کفیل کے دستخط اور کفیل کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی منسلک کرکے پیش کرنا ہوگا۔

دبئی میں مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے پاسپورٹ کی گمشدگی کی کارروائی دبئی کی عدالتوں اور غیرملکیوں کے امور اوراقامہ انتظامیہ کے یہاں کرانا ہوگی۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔