Gulf News Urdu

اتحاد ایئرویز نے پاکستان کے لیے ٹریول پالیسی جاری کر دی – UAE URDU

ابو ظہبی ( یو اے ای اردو – 15 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) ابوظہبی میں قائم ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے پاکستان سمیت ریڈ اور گرین لسٹ میں شامل ممالک کے لیے نئی ٹریول پالیسی جاری کر دی ہے. جو کہ آج بروز اتوار 15 اگست سے نافذ العمل ہے.

اتحاد ایئرویز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک تازہ کاری میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے جن مسافروں نے کوویڈ 19 کے خلاف ابھی تک مدافعتی ویکسین نہیں لگوائی ہے، ابوظہبی پہنچنے پر ان کا پی سی آر ٹسیٹ لیا جائے گا اور 10 دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ قرنطینہ کے دوران جب 9 دن مکمل ہو جائیں گے تو دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا اور نیگیٹو ہونے کی صورت میں ابوظہبی داخلے کی اجازت دی جائے گی. قرنطینہ کی شرط کرونا ویکسین لگے مسافروں پر بھی لاگو ہو گی.

تاہم ، وہ مسافر جو گرین لسٹ والے ممالک سے آرہے ہیں ان کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہنچنے پر قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا صرف پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا اور چھٹے دن دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا.

گرین لسٹ ممالک میں البانیہ ، آرمینیا ، آسٹریلیا ، آسٹریا ، بحرین ، بیلجیم ، برونائی ، بلغاریہ ، کینیڈا ، چائنہ ، کزیک ریپبلک ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، ہنگری ، اسرائیل ، اٹلی ، مالیپ ، موریطارس ، مالدووا ، نیوزی لینڈ ، پولینڈ ، رومانیہ ، سعودی عرب، سربیا ، سنگا پور ، ساؤتھ کوریا ، سوٹزر لینڈ ، تائیوان ، یوکرین ، یونائٹڈ سٹیٹس آف امریکہ اور سیشلز شامل ہیں. گرین لسٹ والے ممالک یہ یہ فہرست محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی نے شیئر کی ہے.

دوسری جانب ابوظہبی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے سفری طریقہ کار کی تازہ کاری کی ہے ، جو 15 اگست سے نافذ العمل ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، امارات ایئرلائن اور ایئربلیو نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کر دی ہیں.

یہ بھی پڑھیے:
یو اے ای نے ایکسپائرڈ ریزیڈنس ویزوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی

یو اے ای سفر سے پہلے ویزہ کا سٹیٹس کیسے چیک کریں؟

جی ڈی آر ایف اے دبئی میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔