Jobs in Abu Dhabi

اتحاد ایئرویز میں ملازمت کے مواقع، 10 شہروں میں ایک ہزار آسامیاں خالی ہیں

ابوظہبی ( یو اے ای اردو – 4 اکتوبر 2021 – زوہیب بٹ) ابوظہبی میں قائم اتحاد ایئر ویز ایک بڑی بھرتی مہم کا آغاز کر رہا ہے جس میں 1000 افراد کو ایئرلائن کے کیبن عملے میں شامل کیا جائے گا.

بھرتیاں مشرق وسطیٰ اور یورپ کے 10 مختلف شہروں میں ہوں گی جن میں متحدہ عرب امارات ، مصر ، لبنان ، روس ، اسپین ، اٹلی اور ہالینڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتحاد ایئرویز کے کیبن عملے کو ٹیکس فری آمدنی ، کمپنی میڈیکل انشورنس ، رعایتی سفری فوائد ، ٹرانسپورٹ ، یونیفارم ، ابو ظہبی میں مکمل طور پر فرنشڈ کمپنی رہائش ، اور ابو ظہبی میں کھانے پینے اور تفریحی سرگرمیوں پر چھوٹ فراہم کی جاتی ہے۔

ذیل میں شہروں کے نام اور بھرتی مہم کے لیے تاریخیں ہیں۔

ابو ظہبی: 11 اکتوبر۔

قاہرہ: 11 اکتوبر۔

بیروت: 17-18 اکتوبر۔

کاسابلانکا: 26 اکتوبر۔

کیف: 2 نومبر۔

بارسلونا: 2 نومبر۔

ایتھنز: 8 نومبر۔

میلان: 9 نومبر۔

ایمسٹرڈیم: 15 نومبر۔

اسکندریہ: 22 نومبر۔

بیروت: 22 نومبر۔

خالی آسامیوں کے نام اور تفصیل دیکھنے کے لیے اتحاد ایئر ویز کے جابز سیکشن پر جائیں. اور متعلقہ آسامی پر اپلائی کریں. اپلائی کرنے پر کمپنی ای میل سینڈ کرے گی جس میں بھرتی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات درج ہونگی.

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر زوہیب بٹ

زوہیب بٹ
زوہیب بٹ بسلسلہ کاروبار 20 سال سے دبئی میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر ملازمت کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے