دبئی ایکسپو 2020 : تین سو سال پرانے قرآنی نسخے کی نمائش

دبئی (یو اے ای اردو – 12 اکتوبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) دبئی ایکسپو میں اٹھارویں صدی کے قرآن پاک کا نادر نسخہ جو امریکہ کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن کے پاس تھا نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

قرآن پاک کا یہ نسخہ واشنگٹن ڈی سی کی لائبریری آف کانگریس کے خزانوں میں سے ایک ہے۔ دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے ساتھ مکہ مکرمہ کے فریم ہوئے نقشے بھی شامل ہیں۔

تھامس جیفرسن 1801 سے 1809 تک دو مرتبہ امریکہ کے صدر بنے تھے۔ انہوں نے وکالت کی تعلیم کے دوران 20 برس کی عمر میں قرآن پاک کا یہ نسخہ خریدا تھا۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ 190 ممالک سے زائد اس ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں۔

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے