Gulf News Urdu

پاکستان سے ابوظہبی پروازیں 22 اگست سے شروع ہیں، اتحاد ایئرویز

ابوظہبی (یو اے ای اردو – 20 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی قومی کیرئیر اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ پاکستان سے ابوظہبی کی پروازیں 22 اگست سے شروع ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل اتحاد ایئرویز پاکستان کے ٹرانزٹ مسافروں کے لیے پروازیں چلا رہا تھا.

ٹرانزٹ مسافروں سے مراد وہ مسافر ہیں جن کی حتمی منزل ابوظہبی نہیں ہوتی، انہیں کسی اور ملک جانا ہوتا ہے اور وہ کچھ دیر کے لیے ابوظہبی ایئرپورٹ پر قیام کرتے ہیں. پاکستان سے براستہ دبئی سعودی عرب جانے والے مسافر ٹرانزٹ مسافر کی ایک مثال ہیں.

اتحاد ایئرویز کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ 22 اگست سے پاکستان اور سری لنکا سے مسافروں کو ابوظہبی اپنی آخری منزل کے طور پر پہنچانے کا آغاز کردیا ہے. ایئرلائن اتحاد اس سے قبل پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے مسافروں کو صرف اس صورت میں لے جاتی تھی جب وہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ٹرانزٹ کر رہے ہوں۔

یو اے ای ویزہ کینسل ہو جائے تو نئے انٹری پرمٹ کے لیے درخواست کا طریقہ کار

یو اے ای ویزہ ہولڈرز منظوری کے لیے ICA درخواست دیں یا GDRFA میں؟

پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں

آئی سی اے اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

جی ڈی آر ایف اے میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

دیگر شرائط میں سفر سے پہلے فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈینٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے منظوری لینا بھی ضروری ہے۔ مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی ہونا چاہیے جو پرواز کے روانگی کے وقت سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے لیا گیا ہو۔ یہ ٹیسٹ منظور شدہ لیب میں لیا جانا چاہیے اور تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ ہونا چاہیے۔ مسافروں کو فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے چھ گھنٹے کے دوران ریپڈ کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وزٹ ویزہ پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، امارات ایئرلائن اور ایئربلیو نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کر دی ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔