uae approved visa

یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی – uae urdu

دبئی (یواےای اردو – 23 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، نائیجیریا اور نیپال پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے. پابندی کے خاتمے کا اطلاق 30 اگست سے ہو گیا ہے. جن مسافروں کے پاس متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزہ پہلے سے موجود ہے وہ براہ راست ٹریول کر سکتے ہیں.

دیگر شرائط میں:

1. مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ منظور شدہ لیبارٹری سے کرانا ہوگا جس کی فیس 6500 روپے ہے، یہ مصدقہ لیبارٹریز ٹیسٹ رپورٹ کے ساتھ کیو آر کوڈ بھی جاری کرتی ہیں. کیو آر کوڈ کے بغیر جاری کی گئی ٹیسٹ رپورٹ کو یو اے ای قبول نہیں کرتا. کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں.

2. مسافر ایئرپورٹ کے اندر روانگی سے چھ گھنٹے قبل پہنچیں، ایئرپورٹ کے اندرکوویڈ 19 ریپڈ ٹیسٹ ہوگا جس کی فیس 5000 روپے ہے. ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت اب پاکستان کے تمام ایئرپورٹس کے اندر فراہم کر دی گئی ہے. اسکی رپورٹ عموما 2 گھنٹے بعد مل جاتی ہے. تاہم رش کی وجہ سے ضروری ہے کہ مسافر چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں.

3. دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ ہوگا جس کی کوئی فیس نہیں ہے. دبئی آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی کوئی شرط نہیں ہے. پی سی آر ٹیسٹ کے بعد آپ ایئرپورٹ سے باہر جا سکتے ہیں. اور ٹیسٹ رپورٹ گھر پہنچا دی جاتی ہے. اگر یہ ٹیسٹ رپورٹ کرونا پازیٹیو آ جائے تو جس گھر میں آپ ہوں وہیں قرنطینہ کر دیا جاتا ہے.

پاکستان میں بیشتر ایئرلائنز نے یو اے ای کے لیے فلائٹس آپریشن شروع کر دیے ہیں. پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ، ایئربلیو، امارات ایئرلائن، اتحاد ایئرویز، سرین ایئرلائن سمیت کئی کمپنیوں نے پروازیں شروع کر دی ہیں. گزشتہ روز ایئربلیو کے ذریعے لاہور سے دبئی سفر کرنے والے اختر علی نے بتایا ہے کہ اسے 73000 روپے میں ٹکٹ ملا. یو اے ای کے وزٹ ویزے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ کچھ ممبرز نے کنفرم کر دیا ہے تاہم پراسیس سست روی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

یو اے ای وزٹ ویزہ اپروول میں غیر ضروری تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

ایئر بلیو کے ذریعے لاہور سے دبئی پہنچنے والے اختر علی، جانئے انہیں کن مراحل سے گزرنا پڑا

ایمریٹس ایئرلائن میں لاہور سے دبئی پہنچنے والے محمد طاہر دے رہے ہیں آپ کے سوالوں کے جواب

پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔