vaccination in Pakistan

کیا سائنو ویک ویکسین متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ ہے؟

دبئی (یو اے ای اردو – 21 جون 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کے ادارے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے اپنے اپروول فارم میں آٹھ منظور شدہ ویکسینوں کی ایک فہرست فراہم کی ہے جو کچھ یوں ہے:

  1. سپوتنک وی
  2. جانسن اور جانسن
  3. موڈرنا
  4. نووایکس
  5. آکسفورڈ یونی ایسٹرا زینیکا
  6. فائزر بائیو ٹیک
  7. سائنوفارم
  8. سائنو ویک

پاکستان میں چین کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کردہ سائنوویک ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ہمارے قارئین پوچھ رہے تھے کہ کیا انہیں دبئی جانے کے لیے ویکسین دوبارہ لگوانی پڑے گی؟ تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں. سائنو ویک متحدہ عرب امارات کی منظور شدہ ویکسین فہرست میں شامل کر لی گئی ہے.

پاکستان کے شہریوں کے لیے یو اے ای ویزہ اور پروازوں پر پابندی جزوی طور پر ختم کر دی گئی ہے. پاکستان میں پھنسے تارکین وطن جن کو متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران درج بالا ویکسینز میں سے کوئی ایک لگائی گئی تھی وہ یو اے ای واپس آ سکتے ہیں.

پاکستان میں پھنسے ایسے تارکین وطن جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی تھی ان پر تاحال پابندی ہے. اور اس فہرست میں وہ بھی آتے ہیں جنہوں نے امارات حکومت کی منظور کردہ آٹھ ویکسین میں سے کوئی ویکسین پاکستان میں لگوائی تھی. یعنی یو اے ای حکومت کو ویکسین سے زیادہ اس نظام پر شک ہے جو پاکستان میں رائج ہے. جہاں پیسہ بڑے بڑے رکے ہوئے کام چلوا دیتا ہے تاہم وہ چلے ہوئے کام سمندر پار نہیں چلتے.

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پرآپ تعلیم و صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے