DUBAI

دبئی : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر عام تعطیل کا اعلان

دبئی (یواےای اردو) متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لیے خوشخبری۔ اس بار ویک اینڈ طویل اور بھرپور طریقے سے منانے کا وقت ہے کیونکہ حکومت نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی وسائل و اماریتائزیشن نے کہا ہے کہ 18 نومبر کو حضور اکرم صلہ اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تعطیل ہوگی۔ اس تعطیل کا اعلان ایک سرکلر کے ذریعے کیا گیا ہے جو کہ وزیر برائے انسانی وسائل اور اماریتائزیشن ناصر بن ضافی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سرکلر میں متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکیوں کو اس یوم کی مبارکباد دی گئی ہے۔

sahiwal news

اپنا تبصرہ بھیجیں