dubai news

یو اے ای: 2019 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

یواےای اردو: متحدہ عرب امارات میں سال 2019ء کے لیے سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئےشیڈول کے مطابق سال کی پہلی سرکاری چھٹی یکم جنوری کو سالِ نو کی خوشی میں ہو چُکی ہے۔ اور اس کے بعد لوگ اگلے دِن دفتروں اور اپنے کاموں پر پہنچ گئے۔
اب لوگوں کو سرکاری چھُٹی کے لیے تین ماہ کا طویل انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اگلی تعطیل اِسریٰ والمعراج کی نسبت سے 3 اپریل 2019ء کو بُدھ کے کے روز ہونے کا امکان ہے۔
اسکے بعد 3 جُون بروز سومواررمضان کی 29 یا 30 تاریخ ہونے کی صورت میں بھی چھُٹی ہوگی۔ جبکہ عید الفطر کے موقع پر تین دِن کی تعطیلات کا آغاز 5 جُون بروز بُدھ ہو گا۔ جس کے باعث وِیک اینڈ خاصا طویل ہوجائے گا۔
11اگست کو حج کی چھُٹی ہو گی۔ جبکہ 11 اگست بروز اتوار عید الاضحی کی مناسبت سے تین دِن کی تعطیلات ہوں گی۔31 اگست کو یکم محرم پر اسلامی سال کی چھُٹی ہو گی۔
9 نومبر کو جشنِ عید میلاد النبی کی تعطیل ہو گی۔ شہیدوں کے یادگاری دِن کی چھُٹی 30 نومبر بروز ہفتہ ہو گی۔ جبکہ 48ویں نیشنل ڈے کے موقع پر 2اگست اور3 اگست کو دو روزہ تعطیل ہو گی۔ قارئین کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسلامی تہواروں پر دی جانے والی چھُٹیوں کا دارومدار رویتِ ہلال پر ہو گا۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان کے برعکس متحدہ عرب امارات میں شبِ قدر اور یومِ عاشورہ کے موقع پر کوئی تعطیل نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں