دبئی ( یو اے ای اردو – 10 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن ایمریٹس کی سپورٹ ٹیم نے ٹویٹر پر ایک مسافر کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے دیگر ڈاکیومنٹس کے ساتھ ساتھ جنرل ڈائریکٹریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کا پری انٹری پرمٹ دبئی سفر کے لیے ضروری ہے. اس تحریر میں آپ جی ڈی آر ایف اے میں منظوری کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں جان پائیں گے.
پہلا مرحلہ:
پری انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے لیے جنرل ڈائریکٹریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کی ویب سائٹ پر جائیں. اور نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
اس فارم میں آپ کو ریزیڈنس نمبر، قومیت اور پیدائش کےسال کا اندراج کرنا ہے. اس کے بعد آئی ایم ناٹ آ روبوٹ پر کلک کر کے Continue پر کلک کریں.
دوسرا مرحلہ:
فارم بھرنے پہ کمپیوٹر آپ کے لیے بنیادی تفصیلات تیار کرے گا جیسے انگریزی اور عربی میں آپ کا نام اور آپ کا پاسپورٹ نمبر وغیرہ۔ "درخواست گزار کی معلومات” کے نیچے سفری معلومات کے لیے ایک سیکشن ہوگا۔ جس ملک سے آپ پہنچیں گے اس کا اندراج کریں اور جس ہوائی اڈے پر آپ اتریں گے اس کو لکھیں۔
تیسرا مرحلہ:
دستاویزات اپ لوڈ کریں، اپنے پاسپورٹ کی کاپی ، تصویر ، پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ اور دیگر دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ اپنی درخواست کی تفصیلات کی تصدیق کریں اور Send پر کلک کریں۔
اگر آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو ، آپ کو جی ڈی آر ایف اے کی جانب سے ای میل کے ذریعے باضابطہ اطلاع موصول ہوگی. جنرل ڈائریکٹریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کی ویب سائٹ کو اچھی طرح پڑھیں. اور کسی مشکل کی صورت میں مینیو بار پر موجود Contact Us پیج پر کلک کریں۔ وہاں آپ کو ایسے سوالوں کی فہرست اور ان کے تفصیلی جواب دیکھنے کو ملیں گے جو لوگ پوچھ رہے ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے سوال کا جواب پہلے ہی وہاں تفصیل سے موجود ہو۔