how to get uae entry permit

یو اے ای ویزہ کینسل ہو جائے تو نئے انٹری پرمٹ کے لیے درخواست کا طریقہ کار

دبئی (یو اے ای اردو – 17 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) ایک سوال جو بہت زیادہ پوچھا جا رہا ہے وہ یہ ہے کہ اگر پاکستانی تارکین وطن متحدہ عرب امارات سے باہر چھ ماہ سے زیادہ عرصہ رہے ہوں تو کیا ویزہ کینسل تصور ہوگا؟

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کا قانون یہی کہتا ہے کہ اگر غیر ملکی باشندے ، یعنی جو لوگ متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا رکھتے ہیں ، متحدہ عرب امارات سے باہر چھ ماہ سے زائد عرصہ رہیں ، ان کا رہائشی ویزا خود بخود کالعدم ہو جائے گا۔ اگر اس قانون کا اطلاق ہوگیا تو ایسے تمام پاکستانیوں کا ویزہ کینسل تصور ہوگا.

یہی صورتحال سال 2020 میں بھی پیش آئی تھی. لیکن وبا کی وجہ سے اماراتی حکومت نے لوگوں کی مجبوری کو سمجھتے ہوئے ایسے تارکین وطن کے ویزے کینسل کرنے کی بجائے ان میں توسیع کر دی تھی.

سال 2021 میں حال ہی میں دبئی نے تارکین وطن کے کینسل ہونے والے ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے تاہم دیگر امارتوں نے ایسا کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔ اس حوالے سے آپ اپنے سپانسر یا کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں. خبر یہی ہے کہ دیگر امارتیں بھی ویزے کینسل نہیں کر رہیں.

اپنا ویزہ سٹیٹس جنرل ڈائریکٹریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) یا فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت ( آئی سی اے ) کی ویب سائٹ سے چیک کریں، اگر ویزہ کینسل ہو گیا ہے تو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے نئے انٹری پرمٹ کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

ایسے پاکستانی جن کے پاس دبئی کا رہائشی ویزہ ہے، وہ دوبارہ اندراج کی درخواست کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں.

جی ڈی آر ایف اے ریٹرن پرمٹ سروس فارم آن لائن

دیگر تمام امارات یعنی ابوظہبی، شارجہ وغیرہ کے ویزہ ہولڈرز دوبارہ اندراج کی درخواست کے لیے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں.

آئی سی اے ریزیڈنٹ انٹری کنفرمیشن

دبئی کے علاوہ دیگر اماراتی ریاستوں کے ویزہ ہولڈرز کوفیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) سے منظوری کی درخواست دے کر فارم حاصل کرنا ہوگا.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے