uae visa file status

یو اے ای ریزیڈنشل ویزہ کا سٹیٹس کیسے چیک کریں؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 7 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) کرونا پابندیوں کے باعث پاکستان اور بھارت سمیت بہت سے ممالک میں اکثر تارکین وطن کے ریزیڈنشل ویزے یا تو ختم ہو چکے ہیں یا وہ چھ ماہ سے زائد عرصے تک متحدہ عرب امارات سے باہر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہمارے کئی قارئین پوچھ رہے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے سفر سے پہلے ریزیڈنشل ویزے کا سٹیٹس کیسے چیک کریں.yes

پاکستانی تارکین وطن جن کے پاس دبئی کا ریزیڈنشل ویزہ ہے، اپنے پاسپورٹ اور ایمریٹس آئی ڈی نمبرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ویزا کی حیثیت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز ( جی ڈی آر ایف اے) کے نیچے دیے گئے لنک سے چیک کر سکتے ہیں.

ریزیڈنس ویزہ سٹیٹس چیک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز

دیگر امارات کے ریزیڈنسی ویزہ ہولڈرز فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کی ویب سائٹ پر اپنا ویزہ سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں. اپنے یو اے ای ریزیڈنشل ویزہ کی حیثیت کو چیک کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

ریزیڈنس ویزہ سٹیٹس چیک برائے دیگر امارات

اگر آپ کا ویزہ سٹیٹس ایکٹو ہے تو آپ یو اے کا سفر کر سکتے ہیں، لیکن چونکہ آپ کا ویزہ ریزیڈنشل ہے اس لیے سفر سے پہلے پری انٹری پرمٹ لینا ہوگا.

اگر آپ کے پاس دبئی کا ریزیڈنشل ویزہ ہے تو جنرل ڈائریکٹریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) سے ریزیڈنشل ویزہ کا پری انٹری پرمٹ لینا ہوگا.

جی ڈی آر ایف اے دبئی میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

دبئی کے علاوہ دیگر اماراتی ریاستوں کے ریزیڈنشل ویزہ ہولڈرز کو فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) میں منظوری کی درخواست دے کر پری انٹری پرمٹ حاصل کرنا ہوگا.

وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) میں اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے