visa status uae

یو اے ای وزٹ ویزہ کا سٹیٹس کیسے چیک کریں؟

دبئی (یواےای اردو – 5 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) اگر آپ نے حال ہی میں کسی ویزہ ایجنٹ سے متحدہ عرب امارات کی کسی بھی امارت کا وزٹ یا سیاحتی ویزہ لیا ہے اور آپ اس کی ویری فیکیشن کرنا چاہتے ہیں کہ ویزہ اصلی ہے یا نہیں تو اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ اس قابل ہونگے کہ خود سے ویزے کی درستی چیک کر سکتے ہیں.

متحدہ عرب امارات کا وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھنے والے پاکستانی اپنے ویزا سٹیٹس کو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے چیک کر سکتے ہیں. اگر سٹیٹس Not Confirmed آئے تو آپ کا ویزہ ابھی ان پراگریس ہے. اگر سٹیٹس Active آئے تو آپ کو ویزہ درست ہے اور Approved ہے.

وزٹ ویزہ سٹیٹس چیک برائےمتحدہ عرب امارات

مندرجہ بالا لنک پر کلک کرنے سے آپ کے سامنے ایک پیج کھلے گا. اس میں سے پبلک سروسز پر کلک کریں.

uae visa status check step 1

پبلک سروسز پر کلک کرنے کے بعد جو پیج اوپن ہو اسے سکرول ڈاؤن کریں، اور صفحے کے آخر میں آپ کو فائل ویلیڈٹی اور ایپلی کیشن ٹریکنگ کے دو آپشن نظر آئیں گے.

uae visa status check step 2

ایپلی کیشن ٹریکنگ کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے ویزے کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے تو اپنی درخواست کی حیثیت یہاں سے چیک کرسکتے ہیں. جبکہ اگر ویزہ آپ کے پاس پہنچ گیا ہے تو آپ اس کی درستی کی تصدیق کے لیے فائل ویلیڈٹی آپشن پر کلک کریں گے.

how to check uae visit visa status

اگلے صفحے پر موجود آپشنز میں سے اگر آپ کے پاس پاسپورٹ نمبر ہے تو اس پر سلیکٹ کریں یا فائل نمبر پر کلک کریں. فائل نمبر آپ کے ویزے کے اوپر لکھا ہوتا ہے. ویزے کی ٹائپ سلیکٹ کریں کہ ریزیڈنشل ہے یا وزٹ. اگر وزٹ ہے تو ویزہ پر کلک کریں گے.

اس کے بعد پاسپورٹ نمبر لکھیں، پاسپورٹ کی ایکسپائری ڈیٹ سلیکٹ کریں اور نیشنلٹی لکھ کر سرچ بٹن پر کلک کر دیں. آپ کو اپنے ویزے کا سٹیٹس نظر آ جائےگا جو کہ کچھ اس طرح کا ہوگا. اگر سٹیٹس ایکٹو ہے تو مبارکباد.

ICA verification uae

اس طرح سے آپ اپنے پاسپورٹ نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے یو اے ای وزٹ یا سیاحتی ویزا کی حیثیت چیک کرسکتے ہیں۔ اگر آپکے ویزے کا سٹیٹس ایکٹو آتا ہے تو آپ اس ویزے پر سفر کرسکتے ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے