nims nadra

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

اسلام آباد ( یو اے ای اردو – 15 اگست 2021 – سعد رمضان) بیرون ملک سفر کے لیے نادرہ سے حاصل کردہ کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ دیگر دستاویزات کے ساتھ درکار ہوتا ہے. اس آسان ٹیوٹوریل میں آپ گھر بیٹھے کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ بنانا سیکھیں گے.

  1. سب سے پہلے نادرہ کی سب ڈومین نیشنل امیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم پر جائیں.
  2. مینیو بار سے کورونا کا سرٹیفکیٹ پر کلک کریں.
  3. شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ اجراء درج کریں.
  4. جمع کے سوال کا جواب لکھیں اور تصدیق کریں پر کلک کریں.
  5. اگلے صفحے پر دونوں ویکسین کی قسم، تاریخ اور ہیلتھ کیئر یونٹ کی تفصیل ہو گی، تصدیق کریں پر کلک کریں.
  6. اگلے صفحے پر شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر (اگر ہے) ، قومیت منتخب کریں اور تصدیق کریں پر کلک کریں.
  7. کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی فیس 100 روپے ہے، ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں.
  8. شرائط و ضوابط کے صفحے پر Accept and Continue پر کلک کریں.
  9. اگر ادائیگی اے ٹی ایم کارڈ سے کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تفصیل اگلے صفحے میں بھریں اور Confirm and Pay پر کلک کریں.
  10. آپ کے موبائل فون میں ایک پاس کوڈ آئے گا اس کو اگلے صفحے پر لکھیں اور Submit پر کلک کریں.
  11. رقم ادائیگی کی رسید اگر چاہیے تو ڈاؤن لوڈ کر لیں اور Continue پر کلک کریں.
  12. اپنے کوائف کی تصدیق کریں اور اندراج کریں پر کلک کریں.
  13. اب اپنا کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کریں.

نادرہ کی سب ڈومین نیشنل امیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم پر اس کا ویڈیو ٹیوٹوریل بھی دیا گیا ہے. اس سے بھی مدد لے سکتے ہیں. کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر آن لائن تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے. ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کچھ اس طرح کا ہو گا.

Covid 19 certificate by Nadra

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پرآپ تعلیم و صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے