دبئی ( یو اے ای اردو – 14 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) جو مسافر پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانا چاہتے ہیں ان مسافروں کے لیے آئی سی اے کیو آر کوڈ کا حصول لازمی ہے. دراصل یہ منظوری نہیں ہے ، بلکہ یہ یو اے ای میں آمد کا اندراج ہے.
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نیا پیج لانچ کیا ہے جہاں آپ آئی سی اے کیو آر کوڈ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں.
پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے لازم ہے کہ وہ یو اے ای سفر سے پہلے اپنی معلومات آئی سی اے آمد رجسٹریشن سسٹم میں جمع کرائیں، ایک بار جب آپ آئی سی اے کے اس سسٹم میں رجسٹر ہو جائیں گے ، آپ کو چند منٹ میں آئی سی اے کی جانب سے ای میل کے ذریعے کیو آر کوڈ مل جائے گا.
اگر آپ کو پاکستان میں ویکسین کی دو خوراکیں لگی ہیں تو آپ یہ ڈیٹا متحدہ عرب امارات کی حکومت کو آئی سی اے آمد رجسٹریشن کے ذریعے بھیج سکتے ہیں، بعد میں یہ ڈیٹا آپ کے الہوسن گرین پاس کی حیثیت کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا. آئی سی اے آمد رجسٹریشن کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے ، تاہم اگر آپ کے پاس کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ ہے تو آپ اسے اپ لوڈ کر سکتے ہیں لیکن یہ آپشنل ہے اور اس کا رجسٹریشن اور کیو آر کوڈ جاری کرنے سے کوئی تعلق نہیں.
آئی سی اے کیو آر کوڈ کے حصول کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ آئی سی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں.
Register Arrivals and Vaccination certificates Attestation
جب آپ آئی سی اے کا مندرجہ بالا لنک کھولیں گے تو آپ کو ایک فارم نظر آئے گا جس میں متعدد فیلڈز ہوں گی. آپ کو یہ تمام معلومات فارم میں درج کرنا ہونگی.
قومیت یعنی نیشنلٹی
نام
صنف
پیدائش کی تاریخ
جائے پیدائش
متوقع آمد کی تاریخ (جب آپ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونا چاہتے ہیں)
آمد ایئرپورٹ (یو اے ای کے ہوائی اڈے کا نام)
روانگی کا ملک (جہاں آپ متحدہ عرب امارات کے لیے پرواز کرنا چاہتے ہیں)
آپ کا ای میل پتہ (آپ کو اس ای میل پر کیو آر کوڈ ملے گا)
آپ کے پاسپورٹ کی معلومات
متحدہ عرب امارات میں آپ کا پتہ اور رابطہ کی معلومات
ویکسین کی معلومات جو آپ نے یو اے ای یا اپنے آبائی ملک کے اندر لی ہیں
پاسپورٹ تصویر ، اپنی تصویر (لازمی) منسلک کریں
پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ اور کوویڈ ویکسینیشن کارڈ اپ لوڈ کر سکتے ہیں ( یہ لازمی نہیں، آپشنل ہے)
ڈیکلریشن باکس کو چیک کریں اور "سینڈ” پر کلک کریں
اپنی معلومات بھیجنے کے بعد ، آپ کو چند منٹ کے اندر آئی سی اے سے دو ای میلز موصول ہوں گی۔ ایک ای میل میں کیو آر کوڈ ہوگا ، سفر کے دوران آپ کو یہ کوڈ اپنے پاس رکھنا ہوگا.
دوسری ای میل آپ کو مطلع کرے گی کہ آپ کی جمع کردہ معلومات کو الہوسن ایپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ لہذا ، آپ الہوسن ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اس میں لاگ ان کرسکتے ہیں. آپ اپنی معلومات وہاں دیکھیں گے. الہوسن ایپ اب تمام مسافروں کے لیے لازمی ہے.
یو اے ای اردو ویب سائٹ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے جو خبروں کی آسان الفاظ میں تفصیل دیتا ہے اور ایسی خبریں جو لنکس کے ساتھ واضح ہیں اور ان میں فراڈ نہی کسی بھی ویزا کے مطلق ۔۔
فیڈ بیک کے لیے شکریہ، ہمارے کئی ٹریول ایجنٹ دوست اس بات پر خفا بھی ہیں. بہرحال آپ دوستوں کے لیے یہ خدمت جاری رہے گی.