How to get job in Dubai

یو اے ای میں نوکری چاہتے ہیں تو یہ پانچ عادتیں اپنا لیں

دبئی ( یو اے ای اردو – 26 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) بہت سے پاکستانی ملازمت کی تلاش میں متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزہ حاصل کرتے ہیں اور در بدر بھٹکتے پھرتے ہیں. لیکن ملازمت حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر صرف اسی صورت ہو سکتا ہے جب مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو سمجھ کر تیر نشانے پہ لگایا جائے. اگر آپ یو اے ای میں ملازمت کے خواہش مند ہیں تو چند ایک عادات اپنا کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں.

1. ملازمت کے اشتہارات کے لیے ویب سائٹس وزٹ کریں

ملازمت کے اشتہارات دیکھنے کے لیے چند ایک ویب سائٹس کے نام دیے جا رہے ہیں. ان کو ہفتے میں ایک بار لازمی پڑھیں. اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ متحدہ عرب امارات میں کن شعبوں میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں اور درکار تعلیمی وفنی قابلیت کا معیار کیا ہے.

how to get job in Dubai

2. اپنی سی وی تیار کریں

جس شعبے میں اپلائی کے خواہش مند ہیں اسی کے مطابق سی وی تیار کریں. سی وی پر اپنا پاکستانی فون نمبر لکھنے کی بجائے یو اے ای میں موجود کسی دوست یا عزیز کا نمبر لکھیں. ہر شعبے کے لیے ایک ہی سی وی کی بجائے سی وی کے مختلف ورژن تیار کریں.

3. انگریزی زبان پر عبور حاصل کریں

یو اے ای میں دنیا بھر کے لوگ بستے ہیں. مقامی زبان عربی کے بعد جو زبان تمام قومیتوں کو آپس میں جوڑتی ہے وہ انگریزی ہی ہے. سکول انگلش میڈیم ہیں. کوئی بھی پروفیشن ہو آپ کی انگریزی جتنی اچھی ہوگی آپ کی ملازمت کے چانسز اتنے زیادہ بڑھ جاتے ہیں. اس کے لیے کسی ایسے ادارے سے سپوکن انگلش کورس کریں جو IELTS وغیرہ کے کورسز کرا رہا ہو.

4. اپنے دوستانہ نیٹ ورک کو توسیع دیں

اگر یو اے ای میں آپ کی جان پہچان ہو تو ملازمت ڈھونڈنا ایسا ہے جیسے ماں اپنے بچوں کو کھانا دیتی ہے ورنہ یتیم. ایسا بھی نہیں ہے کہ جان پہچان نااہل بندے کو کام پہ لگوا دے. تاہم ریفرنس یعنی سفارش کئی ایک حوالوں سے مددگار ہو سکتی ہے. یہ ادارے اور امیدوار کے درمیان اعتماد سازی کا کام کرتی ہے. اس کے علاوہ امیدوار کو ریفرنس کے ذریعے دستیاب آسامی کے بارے میں بھی اطلاع ملتی ہے. بہت سی نوکریوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع نہیں ہوتے. عموما اداروں کے ہیڈز اپنی ویب سائٹ پر یا سٹاف کو مطلع کردیتے ہیں. اس طرح سے سٹاف اپنے جاننے والوں تک اطلاع پہنچا دیتے ہیں.

5. تعلیمی قابلیت کو بہتر بنائیں

اگر آپ کم تعلیم یافتہ ہیں تو آپ کو اچھی ملازمت کے حصول میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. مزدوری ہر بندے کے بس کا روگ نہیں ہوتی اور خلیجی ممالک میں جھلسا دینے والی گرمی میں مزدوری انتہائی دشوار کام ہے. تاہم اگر آپ کی انگریزی اچھی ہے تو کوئی بہتر موقع ہاتھ آ سکتا ہے. بہتر یہی ہے کہ گریجویشن یا ماسٹرز ڈگری کے ساتھ یو اے ای میں ملازمت کی کوشش کریں.

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے