Arab Pakistan School

دبئی : یو اے ای میں سکول ٹیچنگ جابز کے لیے ضروری ہدایات

دبئی (یو اے ای اردو – یکم اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) گزشتہ تین سال سے پاکستان کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا کوئی اشتہار نہیں آیا. اور زیادہ تر نجی تعلیمی اداروں میں تنخواہ اتنی کم ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں.

ایسے میں بہت سے نوجوان ملازمت کے لیے خلیجی ممالک میں قائم پاکستانی سکولوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جہاں بہتر تنخواہ اور بہتر مستقبل کی ضمانت دی جا سکتی ہے. اگر آپ بھی خلیجی ممالک میں ٹیچنگ جاب چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے.

انگریزی بول چال میں روانی پیدا کریں

خلیجی ممالک میں زیادہ تر ملٹی کلچرل شہر ہیں جہاں سکولوں میں مختلف زبانیں بولنے والے بچے پڑھتے ہیں. اس لیے یو اے ای کے پاکستانی سکولوں میں بھی اگر آپ ملازمت چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے انگریزی بول چال میں مہارت حاصل کرنا ہوگی. اس کے لیے بہتر ہے کہ آپ IELTS کی تیاری کریں اور کم از کم 6 بینڈ میں اسے پاس کرنے کی کوشش کریں. یہ ٹیسٹ زیادہ تر سکولوں میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے. اس کے بعد پاکستانی سکول تلاش کریں اور انکی ویب سائٹ پر جا کر ای میل سینڈ کریں. آپ کی آسانی کے لیے ان کی فہرست درج ذیل ہے.

یو اے ای میں پاکستانی سکولوں کی فہرست

شیخ خلیفہ بن زید عرب پاکستان سکول، ابو ظہبی
فون نمبر: 0097124487160
ای میل: [email protected]

شیخ راشد المکتوم پاکستان سکول دبئی
فون نمبر : 0097142988303
ای میل: [email protected]

پاکستان اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول، شارجہ
فون نمبر : 0097165670700
ای میل: [email protected]

پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی، دبئی
فون نمبر : 0097143370126
ای میل: [email protected]

عمر بن خطاب پاکستان اسلامیہ ہائی سکول اجمان
فون نمبر : 0097167467634

پاکستان اسلامیہ پرائیویٹ سکول العین
فون نمبر : 0097137677878
ای میل: [email protected]

پاکستان کمیونٹی ویلفیئر سکول
فون نمبر : 0097125530532
ای میل: [email protected]

اس کالم میں تازہ کاری کی جائے گی اور درج بالا سکولز کی ویب سائٹس سمیت مزید سکولوں کو فہرست میں شامل کیا جائے گا. واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں ملازمت کے لیے آپ کو وزٹ کی ضرورت نہیں ہے. تمام سکول آن لائن ہی بھرتیاں کرتے ہیں.

ان سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ کم از کم 80 ہزار سے شروع ہوتی ہے. تاہم تجربے کے ساتھ ساتھ تنخواہ میں اضافہ ہوتا ہے اور بہتر سکولوں میں جانے کے مواقع پیدا ہوتے ہیں.

متحدہ عرب امارات میں قائم کئی پاکستانی سکول منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے بھی ملازمت کے اشتہارات دیتے ہیں. اس لیے اس ویب سائٹ کو بھی وزٹ کرتے رہیں.

ایڈیٹر زوہیب بٹ

زوہیب بٹ
زوہیب بٹ بسلسلہ کاروبار 20 سال سے دبئی میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر ملازمت کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔