Burj Al Arab
Pakistanis are travelling to UAE during visa ban

پابندی کے باوجود دبئی کا ویزہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 9 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے کئی ماہ سے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، لیکن ہم دیکھتے ہیں اس دوران کئی پاکستانی دبئی جا رہے ہیں. آئیے اس تحریر میں جانتے ہیں کیسے!

پاکستان سے آنے والے کن مسافروں کے لیے ویزہ اوپن ہے؟

  1. ایسے پاکستانی مرد حضرات جن کی عمر45 سال سے زائد ہے ان کے لیے ویزہ بند نہیں ہے. اور وہ جب چاہیں دبئی وزٹ کر سکتے ہیں.
  2. خواتین جن کی عمر18 سال سے زائد ہے ان کے لیے ویزہ اوپن ہیں. فیملی کے لیے ویزہ اوپن ہیں.
  3. امارات کے گولڈن ویزہ کے حامل پاکستانیوں کے لیے ویزہ اوپن ہیں.

پاکستان سے آنے والے کن مسافروں کے لیے ویزہ بند ہے؟

  1. ایسے پاکستانی مرد حضرات جن کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے ان کے لیے ویزہ بند ہے.
  2. خواتین جن کی عمر18 سال سے کم ہے ان کے لیے ویزہ بند ہیں.

اس پابندی کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کئی پاکستانی جن کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے وہ دبئی جا رہے ہیں.

اس کا آسان جواب یہ ہے کہ وہ لوگ فیملی ویزہ کے لیے اپلائی کرتے ہیں. خاوند اپنے ساتھ ساتھ اپنی بیوی کا بھی ویزہ اپلائی کرتا ہے اور یوں اس کے پاس اپنا ویزہ آجاتا ہے اور وہ دبئی کا سفر کر سکتا ہے. اگر آپ بھی اس پابندی کے دوران دبئی کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپکو فیملی ویزہ کے لیے اپلائی کرنا پڑے گا.

ویزے کے حصول کے بعد دوسرا مشکل مرحلہ فلائیٹ کا ہے جس پر پابندی ہے. جو کہ یکم اگست کے بعد ہٹائے جانے کا امکان ہے. تاہم دولت مشترکہ کے ممالک کرغیزستان وغیرہ کے راستے دبئی جانے کا ایک حل موجود ہے لیکن اس پر اضافی خرچ اٹھانا پڑتا ہے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے