uae official logo

یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کیسے حاصل کریں؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 11 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے تیل پر انحصار کم کرنے اور معاشی ترقی کے لیے ملک میں گرین ویزہ اور گولڈن ویزہ سمیت کئی ایک اصلاحات کی ہیں جس کا مقصد امارات میں دنیا بھر کے امیر شہریوں، سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور ہنر مند افراد کا استقبال کرنا ہے۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے 15 سے 18 سال کے ملکی و غیر ملکی طالبعلموں کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک سال کے لیے کارآمد ہو گا.

یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کی شرائط و ضوابط

یو اے ای سٹوڈنت ورک پرمٹ کے حصول کے خوہش مند درخواست دہندگان کو درج ذیل شرائط کو پورا کرنا ہوگا.

  1. ان کے پاسپورٹ پر ریزیڈنشل ویزا کی سٹیمپ ہونی چاہیے۔
  2. یو اے ای میں موجود ان کے والدین یا رشتہ داروں کے پاس بھی ریزیڈنشل ویزا ہونا ضروری ہے۔ اور ورک پرمٹ کے لیے والدین یا یو اے ای میں موجود رشتہ داروں کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے.
  3. ورک پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ان کا طبی لحاظ سے فٹ ہونا ضروری ہے۔
  4. ان کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو اور 18 سال سے زیادہ نہ ہو۔
  5. اماراتی فرمان نمبر 1189 اور 2010 میں کچھ شعبے ایسے بتائے گئے ہیں جو طلباء کے لیے ممنوع ہیں. لہذا ورک پرمٹ ان ممنوعہ پروفیشن کے بارے میں نہیں ہونا چاہئے.
  6. درخواست جمع کرانے والی انتظامیہ کا لائسنس درست اور کسی بھی خلاف ورزی سے پاک ہوگا۔ اور ان کے پاس وزارت میں ای – سگنیچر کارڈ ہونا ضروری ہے.

یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کے مطابق کام کے اوقات کار

  1. سٹوڈنٹ ورک پرمٹ پر روزانہ چھ گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کر سکتا
  2. انہیں روزانہ ایک گھنٹہ بریک دی جائے گی
  3. انہیں اوور ٹائم یا چھٹیوں کے دوران کام کرنے کی اجازت نہیں ہے
  4. اماراتی لیبر قانون سٹوڈنٹس کو رات کے وقت صنعتی اداروں میں کام کرنے اور خطرناک یا سخت مشقت والی نوکری کرنے کی اجازت نہیں دیتا

یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کے لیے کونسے کاغذات درکار ہیں

  1. سٹوڈنٹ کے پاسپورٹ کی ایک کاپی
  2. سٹوڈنٹ کے ریزیڈنشل ویزہ کی ایک کاپی
  3. سٹوڈنٹ کے والدین یا سرپرست کی پاسپورٹ کاپی
  4. سٹوڈنٹ کے والدین یا سرپرست کے ریزیڈنشل ویزا کی کاپی
  5. ورک پرمٹ کے لیے لکھی گئی درخواست کی کاپی
  6. ورک پرمٹ کے لیے کیے گئے معاہدے کی کاپی
  7. سٹوڈنٹ کی رنگین تصویر (سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ)
  8. سٹوڈنٹ کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی جو کہ مجاز ہیلتھ اتھارٹی سے جاری کیا گیا ہو
  9. سٹوڈنٹ کے والدین یا سرپرست کی جانب تحریری رضامندی کی درخواست
یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار
  1. یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کے حصول کے لیے درخواستوں کو تسہیل سروس سینٹرز پر یا وزارت کے ای فارم پروگرام میں شریک اداروں کے ذریعے جمع کرا سکتا ہے. یہ سروس سنٹرز ہفتے سے جمعرات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہتے ہیں۔
  2. تسہیل سروس سینٹرز پر یا وزارت کے ای فارم پروگرام میں شریک اداروں کے ذریعے جمع کرائی گئی ورک پرمٹ کی درخواست الیکٹرانک طور پر وزارت کو منتقل کی جائے گی جہاں درخواست کو شرائط و ضوابط کی روشنی میں پرکھا جائے گا.
  3. اگر تسہیل سروس سنٹر کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست میں کوئی کمی پائی گئی تو سٹوڈنٹ کو مطلع کیا جائے گا.
  4. اگر امیدوار شرائط وضوابط پر پورا اترتا ہے تو سٹوڈنٹ کے ورک پرمٹ کی منظوری وزات کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی جائے گی. جہاں سے سٹوڈنٹ پرنٹ لے سکتا ہے.
یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کی لاگت

یو اے ای سٹوڈنٹ ورک پرمٹ کی تین اقسام ہیں۔ نئے الیکٹرانک ورک پرمٹ کی درخواست کی ابتدائی منظوری کی فیس 100 اماراتی درہم ہے۔ درخواست کی ابتدائی منظوری کے بعد ورک پرمٹ کی فیس 500 اماراتی درہم ہے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے