humayun saeed instagram post

ہمایوں سعید متحدہ عرب امارات سے گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب

دبئی ( یو اے ای اردو – 18 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) گلوکار علی ظفر کے بعد پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو بھی دبئی، متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے گولڈن ویزا ملنے کو اعزاز قرار دیا ہے۔

ہمایوں سعید نے اس موقع پر کہا:

"میں دبئی کے لوگوں کا مجھ سے اور میرے کام سے محبت پر ہمیشہ شکر گزار ہوں۔”

اداکار ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ نے ہمیشہ دبئی سے محبت کی ہے اور دبئی میں چھٹیاں گزاری ہیں۔ ہمایوں سعید نے حکومت دبئی اور بالخصوص دبئی فلم اینڈ ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔