pcb

وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بیجنگ (قلمدان) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ لگاتار 11ویں ٹی20 کرکٹ سیریز جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں بہترین ٹیم سپرٹ دیکھنے کو نظر آئی. امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں