pakistan tehreek e insaf

وزیراعظم عمران خان کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گے

اسلام آباد (یواےای اردو) وزیراعظم عمران خان نے اہم دورے پر کل یو اے ای جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جہاں وہ یواےای کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے، سعودی عرب اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کو بڑا بیل آؤٹ پیکج ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم کے غیر ملکی دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں. وزیراعظم نے کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ اس دورے میں وزیراعظم عمران خان یواےای کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اہم شخصیات سے بھی انکی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں ، جہاں شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان بھی اس سلسلے میں رابطے ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں دبئی ، ابوظہبی اور دیگر امارتوں میں پاکستانیوں کے اثاثوں کے بارے میں بھی بات چیت کا امکان ہے. اور اب تک ایف آئی اے 2000 سے زائد پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کا سراٍغ لگا چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں