DUBAI

دبئی: پاکستانی اور بھارتی ملازمین نے کمپنی کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

دبئی: (یواےای اردو) دبئی پولیس نے ایک بھارتی شہری کو کمپنی کا کاٹھ کباڑ چوری چھپے بیچنے پر گرفتار کر لیا ہے. مذکورہ بھارتی شہری ایک واٹر کمپنی میں اسسٹنٹ مینیجر کے عہدے پر تعینات تھا جس کے ذمے کمپنی کے پانچ گودام کی دیکھ بھال تھی.
بھارتی مینجر کے ذمے کمپنی کے سامان کی فلنگ، شپمنٹ، سٹوریج اور سکریپ کی فروخت کی ذمہ داریاں تھیں. لیکن کمپنی اس وقت حیران رہ گئی جب انہیں پتہ چلا کہ مذکورہ مینجر ایک عرصے سے کمپنی کا سکریپ فروخت کر کے اس کی رقم کمپنی کی بجائے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتا رہا اور مجموعی طور پر کمپنی کو 3 لاکھ درہم کا نقصان پہنچا دیا.
ملزم کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے جس کا فیصلہ 14 نومبر 2018 کو سنایا جائے گا. تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم یہ سامان ایک پاکستانی کو فروخت کرتا رہا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ ملزم نے اس کی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی بات ماننا اس کی مجبوری تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں