Emirates Airline jobs in Dubai

ایمریٹس ایئر لائن میں 35 سو سے زائد آسامیوں پر ملازمت کے مواقع

دبئی (یو اے ای اردو – 18 ستمبر 2021 – زوہیب بٹ) دبئی میں قائم ایئرلائن ایمریٹس کو متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں اپنے پراجیکٹس کے لیے 3000 سے زائد کیبن کا عملہ اور 500 سے زائد ایئرپورٹ سروسز عملے کی ضرورت ہے. امارات ایئرلائن اگلے چھ ماہ میں تمام سٹاف مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.

ایئرلائن ایمریٹس نے سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہی دنیا بھر میں آہستہ آہستہ اپنے نیٹ ورک آپریشنز کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے. نئے عملے کو بھرتی کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ ملازمین کو بھی واپسی کے لیے ویزے جاری کیے جارہے ہیں جو وبائی مرض کرونا کی وجہ سے چھٹیوں پر بھیج دیے گئے تھے.

امارات ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر نوکریوں کی فہرست جاری کی ہے. جن میں کارگو ایجنٹ، سینئر سیلز ایگزیکٹو، ٹیکنیشن، مارکیٹنگ آپریشن مینیجر، ایمپلائی ریلیشن پارٹنر، ٹریول کنسلٹنٹ، کنٹیکٹ سنٹر ایجنٹ، کسٹمر سروس ایجنٹ، ریمپ سپروائزر سمیت کئی ایک کیٹیگری کی جابز شامل ہیں. جابز کی مزید تفصیل اور اپلائی کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں.

ایمریٹس گروپ کیریئرز

ایڈیٹر زوہیب بٹ

زوہیب بٹ
زوہیب بٹ بسلسلہ کاروبار 20 سال سے دبئی میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر ملازمت کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔