kabul airport

کابل ائیر پورٹ پر دھماکے ، 12 امریکی فوجیوں سمیت 72 ہلاک – UAE URDU

کابل (یو اے ای اردو – 26 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ائیر پورٹ کے قریب تین دھماکوں کے نتیجے میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 72 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 140 افراد زخمی ہیں.

ایئرپورٹ کے مشرقی دروازے پر پہلا دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد کے زخمی جبکہ کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ پہلے دھماکے کے بعد اٹلی کے فوجی طیارے پر فائرنگ بھی کی گئی تھی تاہم طیارے کو نقصان نہیں پہنچاتھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوسرا دھماکہ کابل ائیر پورٹ کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا جس میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 72 افراد جاں بحق ہوئے۔ایک طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکہ ائیر پورٹ سے متصل ہوٹل کے قریب ہوا ہے جس میں طالبان کے متعدد گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں، ہوٹل میں بڑی تعداد میں برطانوی شہری مقیم تھے ۔

واضح رہے کہ ان دھماکوں سے قبل برطانوی وزیر برائے آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے حملہ کیا جا سکتا ہے ۔تمام ممالک نے افغانستان میں موجود اپنے باشندوں کو کابل ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یو اے ای نے افغان صدر اشرف غنی کو پناہ دینے کی تصدیق کر دی

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔