DUBAI NEWS

خادم رضوی اور پیر افضل قادری پر ملک سے غداری اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (یواےای اردو) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت ٹی ایل پی کے اہم رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ان کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہوا تھا اور نظام کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی، لیکن حکومت کو قانون پر عمل کرنا ہے اور حکومت نے یہی طے کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک نے پاکستان کے آئین کو للکارا اور قانون کی خلاف ورزی کی، آئین کا ہر صورت میں تحفظ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران لوٹ مار کی گئی اور گاڑیاں جلائی گئیں، احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو احتجاج قانون کے دائرہ سے باہر ہو اس پر ریاست خاموش نہیں رہ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں