uae news

یو اے ای میں منظور شدہ کووڈ 19 ویکسین کون سی ہیں؟

دبئی (یو اے ای اردو – 4 ستمبر 2021 – سعد رمضان ) متحدہ عرب امارات کے ادارے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سے اے) نے اپنے اپروول فارم میں کووڈ 19 ویکسین کی مندرجہ ذیل ویکسین ٹائپ کو قابل قبول قرار دیا ہے.

  1. سپوتنک وی
  2. جانسن اور جانسن
  3. موڈرنا
  4. نووایکس
  5. آکسفورڈ یونی ایسٹرا زینیکا
  6. فائزر بائیو ٹیک
  7. سائنوفارم
  8. سائنو ویک

حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے سفری پابندیوں کے شکار تمام ممالک کے مسافروں کے لیے سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان کیا ہے. حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق یو اے ای اب تمام ممالک سے سیاحوں کو آنے کی اجازت دے گا جنہوں نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر لی ہوں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی فہرست میں سائنو ویک اور سائنو فارم سمیت درج بالا تمام ویکسین آتی ہیں. اس لیے اگر آپ نے سائنو ویک ویکسین لگوا رکھی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں.

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پرآپ تعلیم و صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے