UAE Girl wearing scarf

میرا یو اے ای ریزیڈنشل ویزہ ایکسپائر ہو گیا ہے، اب کیا کرنا ہو گا؟

دبئی (یو اے ای اردو – 5 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) ہمارے فیس بک پیج پر ایک ممبر نے پوچھا ہے کہ میں چھٹی پر پاکستان آیا تھا لیکن کوویڈ 19 پابندیوں کی وجہ سے میں متحدہ عرب امارات نہیں جا سکا. میرا ویزہ ایکسپائرڈ ہو گیا ہے. اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟

جواب: اگر تو آپ کا ریزیڈنشل ویزہ دبئی کا تھا تو اس میں دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے. آپ اپنے ریزیڈنس ویزہ کا سٹیٹس جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز ( جی ڈی آر ایف اے) کے نیچے دیے گئے لنک سے چیک کر سکتے ہیں.

ریزیڈنس ویزہ سٹیٹس چیک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز

اگر آپ کا ویزہ دبئی کے علاوہ کسی امارت کا ہے تو فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت ( آئی سی اے ) کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے ویزہ کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں. نیچے اس کا لنک دیا گیا ہے.

ریزیڈنس ویزہ چیک سٹیٹس برائے ابوظہبی، شارجہ ، اجمان، راس الخیمہ وغیرہ

اگر ریزیڈنشل ویزہ دبئی کے علاوہ کسی اور امارت کا تھا تو پہلے یہ چیک کریں کہ ویزہ ایکسپائر ہے یا کینسل ہے. دونوں الگ ایشو ہیں.

اگر ویزہ ایکسپائر ہو گیا ہے تو ایکسپائری کے بعد تیس دن کے لیے گریس پیریڈ ہوتا ہے. اس دوران آپ کی کمپنی یا سپانسر ویزہ ری نیو کی درخواست دے سکتے ہیں.

اگر گریس پیریڈ کے تیس دن گزر گئے ہیں تو آپ کا ویزہ کینسل ہو گیا ہو گا. اس صورت میں نئے ویزے کے لیے اپلائی کرنا ہو گا. اپنے پی آر او سے رابطہ کریں. وہ مزید رہنمائی کریں گے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے