Landi Kotal Press Club, Pakistan

قبائلی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پی ٹی آئی رہنما شیر مت خان آفریدی

لنڈی کوتل (یو اے ای اردو – 20 اگست 2021 – امان علی شینواری ) قبائلیوں نے ہمیشہ محب الوطنی کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ قبائلی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں، عالمی انسانی حقوق کے ادارے کردار ادا کرے۔ شیرمت خان آفریدی

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر مت خان افریدی نے لنڈی کوتل پریس کلب میں کشمیر کرکٹ پریمئر لیگ جیتنے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اپنی ٹیم راولا کوٹ کی کامیابی صرف ذخہ خیل قوم کی کامیابی نہیں تمام اقوام کی کامیابی ہے.

میں تمام اقوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ پریمئر لیگ پرامن ماحول میں کھیلا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم اور بربریت قائم کر رکھا ہے جس پر عالمی دنیا کی خاموشی معنی خیز ہے.

شیر مت خان آفریدی نے کہا کہ قبائلی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن سہولیات اور گراونڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ اپنے ٹیم راولا کوٹ ہاکس میں زیادہ تر ذخہ خیل کھلاڑی شامل تھے ، لیگ جیت کر تمام اقوام اور خیبر پختون خواہ کا نام روشن کیا. ہم اپنے کھلاڑیوں اور انکے اونر جان ولی پر فخر کرتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب ہر تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔